فاسٹ بولنگ کا بھرم بھی ٹوٹ گیا۔۔۔ نیوزی لینڈ نےرنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

کرائسٹ  چرچ : دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے 297 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں  کے نقصان پر 659 رنز  کا بڑا  ٹوٹل کرنے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔تیسرے دن بھی کیویز بیٹسمین چھائے رہے ۔

 تیسرے روز کپتان کین ولیمسن نے 112 اور ہینری نکولس نے 89 رنز کے ساتھ پانی اننگز شروع کی ۔پاکستانی فیلڈرز نے ہینری نکولس کو مسلسل چانس دئیے تو انہوں نے بھی پیچھے مڑ کرنہ دیکھا، انہوں نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے بھی شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 102 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بنا ڈالی وہ 238 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔ ولیمسن کی اپنے کیرئیر میں یہ چوتھی ڈبل سینچری ہے ۔ نیوزی لینڈ نے 659 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کی تو پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اوپنر شان مسعود ایک با ر پھر صفر پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔

Comments are closed.