راولپنڈی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، ٹرافی لیجنڈی لیگ اسپینرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے منسوب کی گئی ہے ۔کپتان بابراعظم کہتے ہیں ہماری نظریں اس ٹرافی پر ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہناتھا کہ رچی بینو،عبد القادر ٹرافی کے لیے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بینو، قادرٹرافی کا مقصد 24 سال بعد دورہ آسٹریلیاکا جشن منانا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کی ۔ رچی بینو نے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 63 ٹیسٹ میچز میں 248 جبکہ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں۔اس موقع پر بابر اعظم نے کہاکہ ماضی ان نامور کھلاڑیوں کا کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ہے ، ہماری نظریں اس ٹرافی پر ہیں، سخت حریف کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہناتھا کہرچی بینو ،عبد القادر ٹرافی کے لیے ایک بہترین ٹیم سے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہے۔
آسٹریلوی اسپینر نتھن لائن نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان صرف جیت کے لیے آئے ہیں، ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیتناہمارا ہدف ہے ۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز بھی کیے اور بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چار سے 8 مارچ تک کھیلا جائے ۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار نے بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.