شاہینوں نے حساب برابر کر دیا، کالی آندھی کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

  کنگسٹن: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کردی ۔

کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈینز یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں 109 رنز سے شکست ہوئی۔

میچ میں شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 جب کہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز فواد عالم چھائے رہے، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments are closed.