اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نےہاکی کی بہتری کیلئےپاکستان ہاکی فیڈریشن کاآئین تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈکی طرزپربنایاجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان سےپاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد کھوکھراورسیکرٹری آصف باجوہ نے ملاقات کی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی وزیراعظم کوفیڈریشن کےامورپربریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن کاانتظامی ڈھانچہ فوری طورپرپی سی بی کی طرزپربنایاجائے،
وزیراعظم عمران خان نے پی ایچ ایف حکام کوپی ایس ایل طرزکی ہاکی لیگ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کےساتھ مل کراکیڈیمزکاقیام عمل میں لائیں۔ہاکی کےکھیل کی بہتری کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے،قومی کھیل کو بحال کرکےماضی کاعروج واپس لایاجائےگا،
Comments are closed.