پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیاکپ سے باہر کردیا

ایشیاکپ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اتوار کو ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 78 جبکہ فخر زمان 53 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 15 گیندوں پر 35 رنز سکور کیئے۔
پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اور محمد نواز کی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ایشیاکپ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اتوار کو ہوگا۔

Comments are closed.