اسلام آباد : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں چند کھلاڑیوں کو آرام دینے یا نہ دینے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے ہیں۔
قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو آرام دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو بھی ایک دو میچوں میں آرام دیا جاسکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز سیریز میں شاہنواز دہانی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام دینا کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائیگا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ چیف سیلیکٹر کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی مختصر رکھنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
Comments are closed.