پاکستانی کک باکسر ،قومی چمپئین محمد اسلم خان باکسنگ کے دوران مکا لگنے سے جاں بحق

کراچی :پروفیشنل کک باکسر قومی چیمپئین محمد اسلم خان دوران مقابلہ مکّا لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔مقامی کلب میں گزشتہ شب قومی ٹائیٹل کے لیے ہونے والی پروفیشنل فائٹ کے چوتھے اور آخری راونڈ کےدوران اسلم خان حریف باکسر ولی خان ترین کا پنچ لگنے سے رنگ میں گر گئے، ان کے جبڑے پر چوٹ لگی تھی ۔

مقابلے سے دستبردار ہونے کے بعد ناک آوٹ ہونے والے محمد اسلم کو نجی اسپتال لے جایا گیا۔رات بھر انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے والے اسلم خان کو صبح تک وینٹیلیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

ہیوی ویٹ پلس80 کلوگرام درجہ کے ٹائیٹل کے لیے یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے تحت ہورہی تھی۔ 34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا ،ا ن کے حریف ولی خان ترین بھی پشین کے ہی رہائشی ہیں۔

Comments are closed.