سڈنی: آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد باڈی بلڈر نے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام مقابلوں میں مسٹرآسٹریلیا2020 اور مسٹر نیوساؤتھ ویلز2020 کا ٹائل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تن سازی کے مقابلوں کا میگا ایونٹ ہوا، جن میں پاکستانی نژاد باڈی بلڈرحسنین معیز ولی کریمی نے چار طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیتے۔
انہوں نے یہ تمغے انڈر70 کلوگرام، نووائس کلاسک اور مسٹر نارتھ کیٹگری میں جیتے، ان تمغوں میں مسٹر آسٹریلیا 2020 کے ساتھ مسٹر نیوساؤتھ ویلز 2020 کا اعزاز بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ حسنین معیز ولی کریمی پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے2009 میں حصول تعلیم کے لئے آسٹریلیا کا رخ کیا، تعلیم حاصل کرنے کے بعد حسنین ولی کریمی نے وہاں سکونت اختیار کی۔
Comments are closed.