آئسولیشن ختم، نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت مل گئی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کومینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت مل گئی ہے۔اسکواڈ میں شامل51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔

آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روزلی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

نیوزی لینڈ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈمینجڈآئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا

Comments are closed.