مصباح الحق فارغ،اینڈی فلاورنئے ہیڈ کوچ ہوں گے،شعیب اخترکا انکشاف

  پی سی بی نے نیوزی لینڈ میں ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی پرقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس بات کا انکشاف اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کیا ہے ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ نئے کوچ کو بھی تعینات کردیا گیا لیکن اینڈی فلاور بطور نئے ہیڈ کوچ پی ایس ایل کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ، فیصلہ بورڈ نے کر دیا، کمیٹی کاکام صرف پالیسوں پر عملدر آمد کرنا ہے۔ شعیب اختر کا یہ بھی کہناتھا کہ بولنگ کوچ وقار یونس کی نوکری بھی خطرے میں ہے اور بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

Comments are closed.