پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز رواں سال جون میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچزرواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اپریل ،مئی ،اگست اور ستمبرمیں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈوکوایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔پی سی بی انتظامیہ ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اورلاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے رابطہ کرے گی ۔

Comments are closed.