پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو ایونٹ میں پہلی شکست

لاہور :  پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کےخلاف تاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے اور 183 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ محمد حفیظ نے 43 اور کامران غلام 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی ، شاہنواز دھانی، عمران طاہر اور عباسی آفریدی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سہیب مقصود 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 22، خوشدل شاہ نے 20 اور محمد رضوان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔ فخر زمان کو 60 رنز اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

Comments are closed.