لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 1 رن سے شکست دے دی۔ کراچی کے وقاص محمود نے آخری میں 8 رنز کا دفاع کیا
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 55، قاسم اکرم 51 اور شرجیل خان نے 44 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے وقاص مقصود نے تین جب کہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
What drama, what scenes!
Dropped on the last ball and then a runout to seal a one-run win 🎉
(via @thePSLt20) | #IUvsKK pic.twitter.com/EBiw89SZKd
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 15, 2022
یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے، جس کے بعد بابر الیون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
What a ball by Zeeshan Zameer – who played for Pakistan at the U19 WC – to dismiss Babar Azam ✨
(via @thePSLt20)pic.twitter.com/gl2sTlnBu6
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 15, 2022
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔
On-field captain, wicket-taking bowler and player of the match- @AasifAli2018! #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvKK pic.twitter.com/wBdcyq6SDj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2022
آصف علی کو 28 رنز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Comments are closed.