پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی، سیمی فائنل کے لئے راہ ہموار

کراچی : پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی 91 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی 20 اوورز میں 217 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز کے ٹیم ڈیوڈ نے 29 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ رائلی رسوو نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونئر اور حسن علی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے 218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 197 رنز پر آوٹ ہوگئی۔کپتان شاداب خان نے 41 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 35 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویلی نے 38 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹیم ڈیوڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

کل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا

Comments are closed.