کراچی : پاکستان سپر لیگ میں کو ملطان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔ کوئٹہ کے افتخار احمد کی دھواں دار اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی جبکہ ملتان کے ڈیوڈ ویلی نے آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کیا اور دو وکٹیں بھی اڑائی۔
Flying high 🔥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/7i9zUyFPL1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ ملتان کے شان مسعود نے 88 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ٹیم ڈیوڈ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 168 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔
Tim David achieved the impossible. Give him all the Sohan Halwa @MultanSultans! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/EyJ3rNCpoG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
کوئٹہ کی جانب سے بین ڈکٹ 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ افتخار احمد نے 30 رنز بنائے ۔ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے بھی تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ملتان سلطانز کے شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
When you’ve got the most runs in the #HBLPSL7 🙌🏼#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/a4puwvuZBj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
کل ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میچ ہوگا
Comments are closed.