پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، مائیکل وان

اسلام آباد : انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔ یہاں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔

Comments are closed.