پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی کو مل گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے پروڈکشن رائٹس بھارتی کمپنی کو دے دیے گئے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق پی ایس ایل کے پروڈکشن رائٹس سے متعلق اگرچہ فریقین کی جانب سے معاہدے کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تصدیق کی ہے کہ حقوق آئی ایم جی آر نامی کمپنی کو ملے ہیں، اس کمپنی نے ابتدائی طور پر دس سال تک آئی پی ایل کے پروڈکشن معاملات بھی سنبھالے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا عملہ پہلے ہی پاکستان پہنچ کر تیاریوں کا آغاز کرچکا ہے۔

Comments are closed.