کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد : جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نےٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

ڈی کوک نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کےفوری بعد ریٹائرمنٹ لی ہے، ایک بیان میں کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ جلد پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے، اس لیے اب میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ یہ میرےکیریئرکا اختتام نہیں، وائٹ بال کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔آج سے دو سال قبل سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے بھی 30 دسمبر کو ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1476618492728074242?t=o9au2OtcRcDDrQUkTY4wsw&s=19 

29 سالہ جنوبی افریقی بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں 38.82 کی اوسط سے انہوں نے 3 ہزار 300 رنز بنائے ہیں جن میں ان کی 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Comments are closed.