اتوار کے روزکورٹ فلپ چارٹیئر میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند چھت تلے کھیلے گئے ان ڈور کورٹ میں صرف ایک ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
میچ کےپہلے سیٹ میں نڈال نے بہترین فارم کا ثبوت دیا اور بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے چند ہی لمحوں میں پہلا سیٹ 0-6 سے سیٹ جیت لیا۔نڈال نے جارحانہ انداز مں کھیل پیش کرتے ہوئے بریک پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے سیٹ میں بھی 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔
تیسرے سیٹ میں نڈال نے 5-7 سے سیٹ جیت کر 13فرنچ اوپن اور 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر فیڈرر عالمی سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
کھیل کے دوران جوکووچ بالکل بے بس نظر آئے اور نڈال کے چابکدستی اور پھرتی سے کھیلے گئے اسٹروکس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔پورے ٹورنامنٹ میں سربین کھلاڑی کا اہم ہتھیار تصور کیے جانے والے سلو شاٹس بھی ان کے کام نہ آئیں۔
Comments are closed.