لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا بلکہ انہیں خود حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب وفاقی حکومت تبدیل ہوئی تو میں خاموشی سے دیکھتا رہا، میرا یہ خیال تھا کہ راجا صاحب خود مستعفی ہوں گے کیونکہ یہ قابلِ عزت چیز تھی اور اس کے بغیر نظام چل نہیں سکتا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ جب رمیز راجا مستعفی نہیں ہوئے تو پھر میرے پاس دو آپشنز تھے کہ یا تو میں حکومت کو کہتا جیسے چھٹی کرائی جاتی ہے ویسے کرائیں اور مجھے انسٹال کردیں کیونکہ یہ آئینی طور پر جائز ہے، دوسرا یہ تھا کہ راجا صاحب تھوڑے اور جھولے لے لیں، دیکھ لیں کہ کیا کرتے ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پھر ایک مرحلہ ایسا آیا کہ یہ ہی فیصلہ ہوا کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، رمیز راجا خود چلے جاتے تو بہتر تھا، نہیں گئے تو فارغ کردیا گیا۔ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آتے ہی خود مستعفی ہو گیا تھا۔
Comments are closed.