پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔
ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 252 رنزبنائے، عبداللہ شفیق نے136 اور امام الحق نے 111 ناقابل شکست رنزبنائے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔اپنی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 17 رنز کی برتری حاصل تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے97،مارنس لبوشین نے90 ، اسٹیواسمتھ نے78، ڈیوڈ وارنر نے 68 اور کیمرون گرین نے48 رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے6 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، ٹیسٹ کے آخری دن دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے بغیرکسی نقصان کے 252 رنز بنائے، دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچریاں اسکورکیں، عبداللہ شفیق نے 136 اور امام الحق نے111 ناقابل شکست رنزبنائے۔یٹیسٹ میں اوپنر امام الحق کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا جب کہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی میچ کے بہترین بولر قرار پائے
Comments are closed.