گال میں شکست کا بدلہ گال میں،سری لنکا نے پاکستان کو گال ٹیسٹ ہرا دیا
سیریز ایک،ایک سے برابر،کوئی بھی پاکستانی بلے باز سری لنکن بائولرز کے سامنے ٹک نہ سکا
گال : سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
پاک سری لنکا گال ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھےاور 49 رنز پر آوٹ ہوگئے ۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جبکہ فواد عالم صرف ایک بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اور آغا سلمان 4 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 81 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے اور امید کی کرن بھی دم توڑ گئی تاہم پاکستان کو میچ ڈرا کرنے کے لیے آج کا پورا دن وکٹ پر گزارنا ہو گا۔
کھلاڑی محمد نواز بھی بابر اعظم کے جاتے ہی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یاسر شاہ بھی 27 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی 11 رنز بنا کر مینڈس کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ نسیم شاہ بھی 18 رنز بنا کر مینڈس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کی۔
سری لنکا کے ڈی سلوا کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سری لنکن سپنر جے سوریا کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
Comments are closed.