ٹینس کے عالمی میدانوں پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والےکھلاڑی راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا۔
راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار اپنے لیجنڈری حریف رافیل نڈال کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے، جہاں ان کے آخری میچ میں انہیں جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔
Rafa Nadal and Roger Federer in tears after Federer’s retirement is the best sports moment you’ll see in some time.
Ultimate respect. 🐐🐐 pic.twitter.com/fUeY8wQSTM
— Barstool Sports (@barstoolsports) September 23, 2022
میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے، اس دوران ان کے ساتھ رافیل نڈال بھی اپنے آنسووں کو روک نہ سکے۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور جزباتی ہوتے دیکھ سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔ جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں، انہوں نے دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کی بہترین تصویر ہے۔
Who thought rivals can feel like this towards each other. That’s the beauty of sport. This is the most beautiful sporting picture ever for me🙌❤️🫶🏼. When your companions cry for you, you know why you’ve been able to do with your god given talent.Nothing but respect for these 2. pic.twitter.com/X2VRbaP0A0
— Virat Kohli (@imVkohli) September 24, 2022
سوئس ٹینس لیجنڈ کی طرف سے پندرہ ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کیا گیا تھا، 41 سالہ راجر فیڈرر نے اب تک 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں اور کئی ماہرین انہیں ٹینس کا آج تک کا بہترین کھلاڑی سمجھتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر راجر فیڈرر نے لکھا تھا کہ میں نے 24 سال کے دوران 1500 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔،ٹینس نے میرے ساتھ اس سے بھی زیادہ فراخ دلانہ سلوک کیا ہے جتنا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ لیکن اب مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ میرے کیریئر کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ اگلے ہفتے لندن میں لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔
Greatness personified. One of a kind. Iconic.
Happy retirement, you absolute legend @rogerfederer! 👑 pic.twitter.com/sjzTxlFLcA
— Babar Azam (@babarazam258) September 24, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹینس اسٹار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.