جوہانسبرگ: کپتان سرفرازاحمد کا دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی سیاہ فارم کھلاڑی اینڈائل فیلیک وائیو پرمبینہ جملے متنازعہ ہو گئے،کمنٹریٹر رمیز راجہ کی معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی ناکام رہی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سرفراز احمد کو معافی کا مشورہ دے دیا، کرکٹ دیوانے سزا دلوانے پر تُل گئے۔
سینتیسویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر اِن سائیڈ ایج ،سنگل پر پرویٹز بیٹسمین فیلک وائیو کی ففٹی کے بعد دوسرا ون ڈے ہاتھ سے جاتا دیکھ کر سرفراز کا بڑبڑانا سب نے سن لیا۔
ساتھی کمنٹریٹر نے لیجنڈری رمیز راجہ سے پوچھا کہ سرفراز احمد نے کیا کہا ہے جس پر رمیز راجا نے کہا کہ انہوں نے بڑا طویل جملہ بولا ہے جس کا لب لباب کہ بیٹسمین بہت خوش قسمت ہیں۔
ادھر شعیب اختر نے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو نسل پرستی پر مبنی جملہ بولنے پر معافی مانگنی چاہیے ۔
کرکٹرز سے زیادہ جارحانہ انداز کرکٹ دیوانوں نے اپنا لیا، مبینہ نسل پرستانہ رویے کو ناقابل قبول جرم قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی بھرپور ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔
دوسرا ون ڈے ختم،،، لیکن کپتان سرفراز احمد کے کہے ہوئے جملوں پر میچ جاری ہے، اب بال آئی سی سی کے کورٹ میں دیکھیں کیا فیصلہ سنایا جاتا ہے، سب کو شدت سے انتظار ہے۔
Comments are closed.