کراچی: پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر نہال ہیں۔ کہتے ہیں ہوم گراؤنڈ پر بڑا ایونٹ جیتنا خواب تھا جو پی ایس ایل فائنل میں کامیابی سے پورا ہوگیا
پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لیکرموہٹہ پیلس پہنچ گئے۔ تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کے احاطے میں سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے، خواب تھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں، فائنل کا ماحول بھی زبردست تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ نے پورے سال بھرپور محنت کی جبکہ ہمارے قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے بھی فتح پانے کے لیے مل کر جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں ہم فتح سے ہمکنار ہوئے۔
Comments are closed.