گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی کمزور ثابت ہوئی۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلیئن لوٹنے لگے لیکن بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ جس میں اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے لیکن پاکستانی بیٹسمین دباؤ میں نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی، متعدد کھلاڑی ڈبل رنز کی لائن میں نہ آ سکے اور سنگل رنز پر ہی پویلیئن لوٹ گئے۔
تیزی سے گرتی وکٹوں کے درمیان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور میزبان ٹیم کے لیے مشکل کھڑی کر دی۔ بابر اعظم نے قومی ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہوئے سینچری بنا ڈالی اور 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے باؤلر جےسوریا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرین کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جن میں سے 4 ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق 13 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 24 رنز بنا رکھے تھے جب کہ کپتان بابراعظم 1 اور اظہر علی تین رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی اور اوپنر بلے باز کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو بولڈ کر دیا۔ وہ ایک رن ہی بنا سکے۔
سری لنکا کے دوسرے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو 35 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں اور 5 چوکے لگائے جبکہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کوشال مینڈس 21 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت تک سری لنکا کی ٹیم مجموعی طور پر 60 رنز ہی بنا سکی تھی۔
سری لنکا کے چوتھے کھلاڑی اینجلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔ انہیں بھی یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔ پانچویں کھلاڑی دھانجا ڈی سلوا کو شاہین آفریدی نے 14 رنز بنانے کے بعد کلین بولڈ کر دیا۔
میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 103 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے ہی ڈک ویلا کو آؤٹ کر دیا۔ ڈک ویلا 4 بالز پر 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔ ساتویں وکٹ بھی یاسر شاہ نے حاصل کی جب انہوں نے رمیش مینڈس کو ان کے 11 رنز پر آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی آٹھویں وکٹ پراباتھ جے سوریا کی گری وہ محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دنیش چندیمل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور بالآخر وہ 83 بالز پر نصف سینچری کرنے میں کامیاب رہے۔ دنیش چندیمل نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Overs: 3️⃣0️⃣.5️⃣
Runs: 7️⃣0️⃣
🥈 Second-longest tenth-wicket partnership in Tests for 🇵🇰 in terms of balls facedOne word for @babarazam258 and @iNaseemShah's stand 👇#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/rf9QleHnxc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2022
سری لنکا کے آخری کھلاڑی مہیش ٹھیکشانا اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پہلی اننگز میں سب سے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ شاہین شاہ آفریدی نے کہا انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے کوشش ہو گی پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
Innings break: Pakistan 218 all out in their 1st innings (Babar Azam 119, Prabath Jayasuriya 5/82). SL lead by 4 runs. #SLvPAK pic.twitter.com/DMOpLrFSnr
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) July 17, 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
Comments are closed.