دوسرا ون ڈے میچ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی

پارل : جنوبی آفریقہ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارتی کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور پوری ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنا سکی، بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشپ پنٹ نے 85 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کے ایل راہل نے 55 رنز بنائے ۔ ویرات کوہلی ایک دفعہ پھر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی آفریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 57 رنز عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی آفریقی اوپنرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 رنز کا آغاز فراہم کیا،کوئنٹن ڈی کاک 78 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گینڈ پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،جانے من مالان نے 96 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ، جنوبی آفریقہ نے مطلوبہ ہدف اننچاسویں اوور کی پہلی گیند پر عبور کر لیا اور سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لیں۔ کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت اور جنوبی آفریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ اتوار کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا

Comments are closed.