پاکستانی آل راونڈر شاداب خان ون ڈے سیریز کے بعد اب زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔ انجری کے باعث ٹیم منیجمنٹ نے نے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم وہ انجری کے باعث ایک روزہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے ۔اب وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔
زمبابوے سریز سے پہلے انجری کا شکار ہونے والے شاداب خان بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے تاہم اب انجری میں بہتری آرہی ہے ۔ سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.