راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے مکمل فٹ ہوں اور میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے ۔
نجی کرکٹ انسٹی ٹیوٹ سنٹر کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بھی اچھی کارکرگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارٹی ٹیم بھی اچھی ہے بطور کھلاری دعا گو ہوں ویرات کوہلی فٹ ہو اور اپنی ٹیم کیلئے کھیلے۔
شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز راولپنڈی ہو یا ملتان جہاں بھی ہو بطور کھلاڑی کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ بے شک گرمی ہے لیکن کنڈیشنگ کیمپ سے فائدہ ہوگا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے جو بھی کمبی نیشن بنے گا وہ اچھا ہوگا۔
Comments are closed.