لیگ اسپنر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آل راونڈر شاداب خان نے فٹ ہو چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی ، شاداب بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس ثابت کی ۔ شاداب خان کے فٹ ہونے پر ٹیم انتظامیہ بھی خوش ہے ۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شاداب خان سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ پلینگ الیون کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاور ت کی۔ پی ایس ایل میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے کا تجربہ رکھنے والے شاداب خان پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوکرٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.