پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راونڈر سہیل تنویر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، سری لنکا پہنچنے پراُن کا کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
سہیل تنویر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے کولمبو روانگی سے پہلے پاکستان میں 17 اور 18 نومبر کو کرائے گئے کوویڈ ٹیسٹس منفی آئے تھے تاہم سری لنکا پہنچنے پر 19 نومبر کو دوبارہ ٹیسٹ ہوا جو مثبت آگیا،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
آل راؤنڈر سہیل تنویر نے کہاکہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر حیران ہوں کیوں کہ ان کے دو ٹیسٹ منفی آ چکے تھے اور مجھ میں ابھی تک کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ کی ہدایت پر خود کو ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ کر دیاہے ۔ سری لنکا پریمیئرلیگ میں سہیل تنویر کی ٹیم کا میچ 26 نومبر کو ہے ۔
Comments are closed.