جنوبی آفریقہ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 31 رنز سے شکست دے دی

طیب خان (ہیڈ آف اسپورٹس ڈیسک)

پارل : بھارتی ٹیم جنوبی آفریقہ کے 296 رنز کے ہدف میں 8 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی، جنوبی آفریقہ کے ونڈر ڈاسن کو 129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں جنوبی آفریقی کپتان ٹمبا بووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ون ڈر ڈاسن نے ناقابل شکست 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ٹمبا بووما نے 114 رنز داغے

جنوبی آفریقی کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور جانے من مالان نے اننگز کا آغاز کیا، 19 کے مجموعی اسکور پر جانے من مالان بمرا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 58 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، نئے آنے والے کھلاڑی ایڈم مارکرم بھی 4 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے

تمبا بووما اور ونڈر ڈاسن نے 204 رنز کی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 274 رنز تک پہنچا دیا جب ٹمبا بووما جسپریت بمرا کی گیند پر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے، بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 2 جبکہ روی چندرن ایشون نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، کپتان کے ایل راہل 46 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے لیکن 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون نے 79 رنز کی اننگز کھیلی اور ویرات کوہلی کے ساتھ 92 رنز کی شراکت کے بعد پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آل راونڈر شردل ٹھاکر نے بھی ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کھیلی مگر فنشنگ ٹچ نہیں دے سکے اور بھارتی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 265 رنز بنا سکی ، جنوبی آفریقہ کی جانب سے پھکلوایو، تبریز شمسی اور لونگی نیگیدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت اور جنوبی آفریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا

Comments are closed.