کیپ ٹاون ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ سے بھی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکا اور بھارت نے جنوبی افریقہ میں ساتویں ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست کھائی تاہم یہ سیریز بھارتی کپتان کوہلی کی مائیک پر بدتمیزی کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی۔ کرک انفو کے مطابق جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز بھی جیت لی۔

 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، ویرات کوہلی 79 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگیسو رباڈا نے 73 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے 223 رنز کے تعاقب میں جنوبی آفریقہ کی ٹیم 210 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ، جنوبی آفریقہ کے کیگن
پیٹرسن 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں 198 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، وکٹ کیپر بلے باز رشپ پنٹ نے 100 رنز بنائے ۔ مارکو جنسین نے 36 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں،بھارت کے 212 رنز کا ہدف جنوبی آفریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،کیگسن پیٹرسن نے 82 رنز کی اننگز کھیلیں،ونڈر ڈاسن نے 41 اور بووما نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کیگسن پیٹرسن کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی،جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

Comments are closed.