کولمبو : سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے
چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ سری لنکا کی ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے ایسلنکا نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دننجا ڈی سلوا نے 60 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ پیٹ کمنز اور میتھیو نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
That victory feeling 🤗🤗#SLvAUS #CheerForLions pic.twitter.com/9EWa4H4eQl
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) June 21, 2022
سری لنکا کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 254 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ڈیوڈ وانر 99 رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ پیٹ کمنز نے 35 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونارتنے نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا نے پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے
Charith Asalanka, spinners lead Sri Lanka to their first home bilateral ODI series win over Australia in 20 years 🙌 #SLvAUS https://t.co/MsEnDVPvZV pic.twitter.com/l15IaxYckg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 21, 2022
اس شکست کے بعد ورلڈکپ سپر لیگ میں آسٹریلیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔ سپر لیگ میں بنگلہ دیش پہلے ، انگلینڈ دوسرے، افغانستان تیسرے ، پاکستان چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں اور بھارت ساتویں نمبر پر موجود ہے
Comments are closed.