سڈنی: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا
سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر باولنگ کو ترجیح دی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کئے۔آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز بین میکڈرماٹ 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ مارکس اسٹوئینس نے 30 اور جوش انگلس نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ہاراسنگا ڈی سیلوہ نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔
Our world champs keep on winning!
A solid 20-run win over Sri Lanka (DLS method) amidst some frustrating weather is a pretty good way to start the Dettol T20I Series! #AUSvSL pic.twitter.com/3icZy4LSLe
— Cricket Australia (@CricketAus) February 11, 2022
سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 اوورز میں 8 وکٹوں پر 122 رنز ہی بناسکی۔سری لنکا کے پاتھم نیسنکا نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دینیش چندی مل نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزلووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایڈم ذیمپا کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 فروری کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.