جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پندرہ رکنی قومی ٹی 20 اسکواڈ  کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفرازاحمد کپتان برقرار، آصف علی، بابراعظم، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان  کو  بھی شامل  کر لیا گیا۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد ہی کپتان ہوں گے۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد کے علاوہ فخرزمان، بابراعظم، محمد حٖفیظ، شعیب ملک، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف،محمد عامر، حسن علی ، عثمان شینواری، شاداب خان اور  شاہین آفریدی شامل ہیں۔

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہو گی۔

Comments are closed.