ٹی ٹوئنٹی میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

لاہور : واحد ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے کپتان نے میچ وننگ اننگز کھیلی، انہوں نے 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین، محمد وسیم اور عثمان قادر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سلامی جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ بابراعظم 66 اور رضوان نے 23 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ خوش دل شاہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب ایلس نے چار جب کہ گرین نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا پاکستان کا دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

جب کہ ایک روزہ سیریز میں بابرالیون کامیاب رہی۔

لاہور : واحد ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے کپتان نے میچ وننگ اننگز کھیلی، انہوں نے 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین، محمد وسیم اور عثمان قادر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سلامی جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ بابراعظم 66 اور رضوان نے 23 رنز بنائے۔ان کے علاوہ خوش دل شاہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب ایلس نے چار جب کہ گرین نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔اس میچ کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا پاکستان کا دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

جب کہ ایک روزہ سیریز میں بابرالیون کامیاب رہی۔

Comments are closed.