بارسلونا میں چوتھےشوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، ٹورنامنٹ گجر کلب نے جیت لیا،

بارسلونا کے نواحی علاقے ترینی تات میں چوتھے سالانہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد گجر کلب ترینیداد نے کیا۔جس کے سپر 4 مرحلےمیں پہلا سیمی فائنل کشمیر کلب اور وڑائچ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں وڑائچ کلب نے برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالی فائی کیا دوسرا سیمی فائنل گجر کلب’’ ترینیتات اور گجر کلب بارسلونا کے مابین ہوا جس میں گجر کلب بارسلونا کی ٹیم برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی۔

بیسٹ آف تھری فائنل میچ وڑائچ کلب اور گجر کلب بارسلونا کے مابین ہوا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جیت کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے گئے تاہم پہلا میچ گجر کلب بارسلونا کی ٹیم نے جیت لیا۔ دوسرے میچ کا سنسنی خیز آغاز ہوا تاہم گجر کلب کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کے باعث جیت ان کا مقدر بنی۔اور انھوں نے فائنل جیت لیا

میدان میں پہنچنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے کی. ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نوجوان بین الاقوامی بزنس چوہدری امانت حسین مہر۔ معروف بزنس مین چوہدری شعیب ورک اور یوکے سے بزنس مین چوہدری ذیشان باغاں والا تھے ۔

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں بارسلونا میں پاکستان کے مقامی کھیل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے کمیونٹی کے لئے تفریح کو مہیا کیا ۔ قونصل جنرل نے کہا میں نے ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو کہا کہ پاکستان کے اس کھیل کو پرموٹ کرنے کے لئے میری مالی یا انتظامی مدد کی ضرورت ہو حاضر ہوں ۔

میچ دیکھنے کے سیاجی و سماجی شخصیات کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے میدان میں موجود تھی۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے 1500 یورو کی انعامی رقم جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1000 یورو نقد بمعہ ٹرافی دئیے گئے۔

Comments are closed.