شاہین کی گیند سے زخمی ہونیوالے گُرباز سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد گُرباز کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جبکہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی،افغان کرکٹ بورڈ

کابل : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر بلے باز رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد گُرباز کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جبکہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، توقع ہے کہ گُرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

Comments are closed.