احمد آباد: ویرات کوہلی 15 ویں بار صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویرات کوہلی 2 بالز پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، الزاری جوزف کی گیند پر وکٹ کیپر شائی ہوپ نے ان کا کیچ پکڑا۔
Alzarri Joseph has dismissed Rohit Sharma and Virat Kohli in the same game twice this series ⚡ pic.twitter.com/jRmGNecCWr
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 11, 2022
ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز سے تین میچزمیں 8، 18 اور 0 کے ساتھ 8.66 کی اوسط سمیٹی، یہ کسی بھی سیریز میں ان کی دوسری بدترین کارکردگی میں شمار ہوتی ہے، اس سے قبل پاکستان کیخلاف مصباح الحق کی کپتانی میں 13-2012 کی سیریز کے تین میچز میں ویرات محض 13 رنز بنائے تھے،اوسط 4.33 رہی تھی۔
اس سے قبل کوہلی بنگلادیش کیخلاف جون 2015 کی سیریز میں 50 پلس اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ون ڈے فارمیٹ میں وہ 15 ویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔
Comments are closed.