دھانی نے دھونی سے کیا درخواست کی؟
دنیا کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اینٹرٹینر اور فنیشر، اور نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد ہو، شاہنواز دھانی
اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ایک خاص درخواست بھی کی ہے۔
شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر دھونی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اینٹرٹینر اور فنیشر، اور نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد ہو۔
To one of the all times great entertainer & finisher, an inspiration and role model, I wish you a happy birthday sir @msdhoni. And sir You are still young & fit enough to play cricket, so please keep entertaining us for atleast few more years❤️🎂. pic.twitter.com/z7ByQtCJwc
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) July 7, 2022
شاہنواز دھانی نے درخواست کی کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں، اس لیے کچھ عرصے کے لیے ہمیں اپنی کرکٹ سے محظوظ کرتے رہیں۔
Comments are closed.