کیپ ٹاون : بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے ڈر سے بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے، ڈین ایلگر ڈی کو آوٹ نہ دینا بھارتی کھلاڑیوں سے برداشت نہ ہوا اور وہ اسٹمپ مائیک پر براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز 21ویں اوور میں چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے انہیں ناٹ آوڑ قرار دے دیا، جس پر کوہلی نے اسٹمپس مائیک کے پاس آکر کہا کہ ڈی آر ایس میں یقینی طور پر جنوبی افریقا کے حق میں دھاندلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اپوزشن کی بجائے اپنی ٹیم پر توجہ دیں۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورا ملک ہے۔
Dean Elgar survives 🤏
Initially given out, he reviewed it, and the decision was overturned. Big moment in the match and the series👀
📺 Stream #SAvIND live: https://t.co/0BMWdennut pic.twitter.com/6EJmtd0Qy3
— SuperSport 🏆 (@SuperSportTV) January 13, 2022
ایشون براڈکاسٹروں سے براہ راست کہتے نظر آئے کہ آپ کو جیتنے کے بہتر طریقے تلاش کرنے چاہئیں، سپر اسپورٹ۔
جہاں بھارتی میڈیا ایک بار پھر اس ٹیکنالوجی پر رو رہا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین ان کو ماضی یاد کرا رہے ہیں، جب اسی ٹیکنالوجی سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
Michael Vaughan dropping truth bombs on Kohli pic.twitter.com/xPQf84RN95
— Dennis Deportovic (@DennisCricket_) January 14, 2022
سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا ہوگا کہ آئی سی سی ویرات کوہلی کے خلاف کیا ایکشن لیتا ہے

صارفین کا کہنا ہے کہ 2011 ورلڈ کپ میں اس ہی ڈی آر ایس کی وجہ سے سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوور ٹرن ہوگیا تھا۔
Comments are closed.