ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گیا۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بناسکی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا وولوارڈ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، تزمین برٹس نے 17 جبکہ چلو ٹریون نے 14 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے 3، 3 جبکہ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر43 اور بروک ہالیڈے 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سوزی بیٹس نے 32اور میڈی گرین نے 12رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ملابا نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ آیا بونگا کھاکا، چلو ٹریون اور نادین ڈی کلرک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

Comments are closed.