ظہیر عباس طبیعت ناسازی کے باعث لندن میں اسپتال منتقل

اسلام آباد : سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس طبیعت ناسازی کے باعث لندن میں اسپتال منتقل کر دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو معدے کی تکلیف کے باعث تین روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،انہیں تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ظہیر عباس قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہے۔ وہ عباس آئی سی سی اور پی سی بی ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔ظہیر عباس کو ایشئن بریڈ مین کے لقب سے بھی نوازا گیا۔

ظہیر عباس نے پاکستان کے لئے 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے کھیل رکھے ہیں۔ظہیر عباس بطور میچ ریفری بھی خدمات ادا کرچکے ہیں۔

Comments are closed.