لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرشعیب ملک نے پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی فٹبالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تاکہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے۔
عالمی باڈیز کی نظر میں بدستور سید فیصل صالح حیات ہی سی ایف ایف کے آئینی صدر ہیں، اس صورتحال میں پاکستان پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے، ورلڈ کپ کوالیفائرز سمیت انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان موجود ہے۔
Comments are closed.