سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ماہر پاکستانی درزی کے مداح نکلے

مانیٹرنگ ڈیسک

کراچی:  پاکستانی اشیاء تو مشہور ہیں ہی لیکن یہاں کے ہنرمند بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش بھی ایسے ہی ایک ماہر درزی کے معترف ہیں۔

شہرقائد کے علاقے زمزما میں موجود ایمبیسڈرنامی ٹیلرشاپ کہ مالک سرفراز اکبر خصوصی طیارے میں امریکا پہنجے جہاں انھوں نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق سابق امریکی صدر سرفراز اکبر کی سلائی کے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے

وارڈروب کی تمام تر ذمہ داریاں سرفراز کے حوالے کر دی ہیں۔

Comments are closed.