ایمسٹرڈیم:ہالینڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈرون ٹیکسی متعارف کروادی گئی ہے۔
ڈرون ویک کنونشن میں پیش کی جانیوالی یہ انوکھی ٹیکسی ٹریفک کے شدید دباو میں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے مسافر کو اڑا کر اس کی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔
دی پوپ اپ ٹیکسٹ نامی یہ انوکھی ایجاد نہ صرف فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین پر بھی چلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھ سکتی ہے۔ آنے والے چند برسوں میں 28 سے زائد دی پوپ اپ ٹیکسی ملک بھر میں متعارف کروا دی جائیگی۔
Comments are closed.