برمنگھم: یونیورسٹی طالبہ کا لیپ ٹاپ چرانے کے بعد چور نے ای میل کے ذریعے طالبہ سے مافی مانگ لی۔
برطانوی شہر برمنگھم کی رہائشی اسٹیوی ویلنٹائن نے چور کی جانب سے بھجوائی گئی معافی نامے کی ای میل شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پرتیزی سے پھیل گئی اور اس پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔
چور نے ای میل میں لکھا ہے کہ ‘ہیلو! میں آپ کا لیپ ٹاپ چرانے پر بہت بہت معافی چاہتا ہوں، میں انتہائی غریب ہوں اور مجھے رقم کی ضرورت تھی، میں نے آپ کا فون اور والٹ چھوڑ دیا ہے اور امید ہے کہ اس سے کچھ ضرورت پوری ہوجائے گی’۔
چور نے مزید کہا کہ ‘میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اگر لیپ ٹاپ میں یونیورسٹی کے کام سے متعلق کچھ فائلیں ہوں تو مجھے بتائیں میں وہ آپ کو یہاں بھیج دوں گا اور میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں’۔
Comments are closed.