ماسکو میں دنیا کی سب سے بڑی آئس رِنک کھول دی گئی

ماسکو: روس کے دارالحکومت میں سرد موسم کو منفرد انداز سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دنیا کی سب سے بڑی آئس رِنک عوام کے لئے کھول دی گئی ہے۔

افتتاح کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد اسکیٹنگ کے ایڈونچر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئس رنک پہنچ گئی۔ ماسکو شہر کے آئس کمپلیکس میں موجود اس انوکھے تفریحی مقام پر آئس اسکیٹنگ کیساتھ ساتھ آئس ہاکی کھیلنے کی سہولت بھی موجود ہیں۔

بیس ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی یہ آئس رِنک ماسکو کے پرانے سوویت آل رشین ایگزیبشن سینٹر پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

جہاں متعدد کیفے اور اسکیٹس کی بلیڈز تیز کرنے کے مخصوص اسٹیشن بھی موجود ہیں۔

Comments are closed.