برازیل کی جیل میں ‘قاتل’ حسینہ نے سالانہ مقابلہ حسن جیت لیا

رِیو ڈی جنیرو: برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں قید ایک حسینہ نے جیت لیا۔

مس ٹلاویرا بروس 2018 کے نام سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔

حتمی مرحلے تک پہنچنے والی 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کے جرم میں قید ویرونکا ویرون نے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حاصل کیا۔

اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی، معلومات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیاد پر جانچا گیا۔

Comments are closed.